کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان کیرالہ میں پھر پابندیوں کی واپسی

اس ماہ کیرالہ میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 27218 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ 229 لوگوں کی موت ہوئی ہے، گزشتہ کچھ دنوں میں نئے معاملوں کی اوسط تعداد 3000 کو پار کر گئی۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں اضافہ اور اس سے متعلق اموات کے اعداد و شمار بڑھنے کے ساتھ ہی کیرالہ میں ایک بار پھر پابندیوں کے دن واپس لوٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے کیرالہ حکومت نے منگل کو پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیرالہ حکومت نے حکم میں کہا ہے کہ جو لوگ عوامی طور سے یا گاڑی میں بیٹھے ہوئے ماسک نہیں پہنیں گے، ان پر جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے تمام دفاتر میں اسے لے کر سختی برتنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے کورونا جانچ کی رفتار بڑھانے کی بھی بات کہی ہے۔

اس ماہ ریاست میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 27218 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ 229 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں میں نئے معاملوں کی اوسط تعداد 3000 کو پار کر گئی۔ اس سے افسران کو کووڈ پروٹوکول کو سختی سے نافذ کرنے اور عوامی مقامات پر پابندیوں کو سخت کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔


غور طلب ہے کہ پورے ملک میں منگل کو کووڈ-19 کے 11793 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس دوران کورونا سے 27 اموات ہونے کی رپورٹ دی گئی۔ یہ تعداد پیر کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران درج ہوئے 17073 معاملوں سے کم ہے۔ یہ اعداد و شمار مرکزی وزارت صحت نے جاری کیے۔ اس مدت میں کورونا وائرس سے 27 لوگوں کی موت ہو گئی، جس سے ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 525047 ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔