ریپ معاملہ میں داتی مہاراج کی درخواست مسترد، سی بی آئی ہی کرے گی جانچ

عصمت دری معاملے میں کے ملزم خودساختہ تانترک داتی مہاراج کو دہلی ہائی کورٹ سے اس وقت دھچکا لگا جب عدالت نے اس معاملے کی انکوائری سی بی آئی کو سونپنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: عصمت دری معاملے میں مبینہ طور پر ملوث خود ساختہ تانترک داتی مہاراج کو آج دہلی ہائی کورٹ سے دھچکا لگا جب عدالت نے اس معاملے کی انکوائری سی بی آئی کو سونپنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ان کی درخواست مسترد کردی۔

داتی مہاراج نے اس معاملے میں 3 اکتوبر کے عدالتی حکم پر نظرثانی کرنے کے لئے عرضی دائر کی تھی۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی کے راؤ نے یہ فیصلہ سنایا۔ داتی مہاراج پر اپنی ایک شاگردہ سے عصمت دری کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے متاثرہ کی درخواست پر 3 اکتوبر کو اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے داتی مہاراج کی نظر ثانی کی عرضی مسترد کرنے کے بعد کہا کہ معاملے کی انکوائری سی بی آئی ہی کرے گی۔ داتی مہاراج نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ ہائی کورٹ نے معاملے میں ان کا موقف سنے بغیر ہی سی بی آئی کو انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔

متاثرہ نے دہلی پولس کی طرف سے اس واقعہ کی انکوائری پر سوالات اٹھائے تھے۔ اس کے بعد ہی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی تھی۔ دہلی پولس اس معاملے میں یکم اکتوبر کو چارج شیٹ داخل کرچکی ہے۔ 3 اکتوبر کو عدالت نے اس معاملے کی انکوائری سی بی آئی کو سونپتے ہوئے 3 ماہ کے اندر ضمنی چارج شیٹ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔