حیدر آباد: مشہور کراچی بیکری میں سلنڈر دھماکہ، 15 ملازمین زخمی، 6 کی حالت سنگین

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کراچی بیکری میں ہوئے دھماکہ پر افسوس ظاہر کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوراً ضروری علاج مہیا کرائی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>حیدر آباد واقع کراچی بیکری میں سلنڈر دھماکہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

حیدر آباد واقع کراچی بیکری میں سلنڈر دھماکہ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

تلنگانہ کی راجدھانی حیدر آباد میں جمعرات کو مشہور کراچی بیکری کے کچن میں رکھا ایک گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ اس شدید دھماکہ میں کراچی بیکری کے 15 ملازمین زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ سبھی زخمی ملازمین کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں بیشتر ملازمین کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔

حیدر آباد پولیس نے اس حادثہ کے تعلق سے بتایا کہ گیس سلنڈر میں دھماکہ شہر کے باہری علاقے میں راجندر نگر تھانہ کے تحت آنے والے گگن پہاڑ واقع کراچی بیکری کی رسوئی (باورچی خانہ) میں ہوا۔ 8 زخمیوں کو کنچن باغ واقع اپولو ڈی آر ڈی او اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ 7 دیگر زخمی ملازمین کو دوسرے اسپتال بھیجا گیا ہے۔


تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کراچی بیکری میں ہوئے اس افسوسناک واقعہ پر اظہارِ غم کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوراً بہتر علاج مہیا کرائی جائے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے افسران کو زخمی مزدوروں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت بھی دی ہے۔ افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ زخمیوں میں بیشتر کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔

واضح رہے کہ کراچی بیکری تلنگانہ کے حیدر آباد میں مشہور بیکری ہے۔ مین اسٹور معظم زہی مارکیٹ میں ہے جس کی بنیاد خان چند رامنانی نے رکھی تھی۔ یہ حیدر آباد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مقبول بیکری میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے فروٹ بسکٹ، کُش اور بیر کیک کے لیے مشہور ہے۔ اب کراچی بیکری کے آؤٹ لیٹ ملک کے پانچ شہروں حیدر آباد، بنگلورو، چنئی، ممبئی اور دہلی میں بھی موجود ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔