سمندری طوفان ’امفان‘ کی پیش قدمی، بنگال کے ساحلی علاقوں کے لئے الرٹ جاری

طوفان ’امفان‘ کے شدت اختیار کرنے کے بعد محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ طوفان 20 مئی کو مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار کے روز خلیجِ بنگال کے اوپر طوفان ’امفان‘ کے تیز ہونے کے بعد مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ رات سمندر کی گہرائی میں ہلچل نظر آئی، جس کے بعد طوفان کے شدت ختیار کرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اب یہ طوفان 20 مئی کو مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم ماہرین اس کی پیش قدمی کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا، ’’کل رات کے بعد اس میں کچھ تیزی نظر آئی ہے۔ اوڈیشہ کے پارادیپ سے 990 کلومیٹر جنوب، مغربی بنگال کے جنوب اور جنوب مغرب میں 1140 کلو میٹر اور بنگلہ دیش کے کھیپوپارا سے 1260 کلومیٹر جنوب اور جونب مغرب میں یہ واقع ہے۔ ماہرین نے مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے کہا کہ اگلے 6 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان شدت اختیار کر لے گا اور بعد کے 12 گھنٹوں کے دوران اس کے خطرناک روپ اختیار کر لینے کا خدشہ ہے۔


ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ مچھلی پکڑنے کے لئے 17 مئی تک بنگال کی جنوبی خلیج میں اور 17 اور 18 مئی کے درمیان مرکزی خلیج اور 19 اور 20 مئی کے دوران بنگال کی شمالی خلیج میں نہ جائیں۔ این ڈی آر ایف، مسلح افواج اور ہندوستانی بحریہ فورسز کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ تمام فورسز ریاستی حکومت کے حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 May 2020, 4:40 PM