ہلدوانی میں کرفیو میں نرمی، ڈی ایم نے کچھ شرائط کے ساتھ حکم جاری کیا

ہلدوانی تشدد کے آٹھویں دن جمعرات کو تشدد سے متاثرہ علاقے میں کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ اس دوران لوگ اپنی ضرورت کا سامان خرید سکیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں 8 فروری کو ہوئے تشدد کے بعد نافذ کرفیو میں جمعرات کو نرمی کر دی گئی ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق  نینی تال کی ڈی ایم وندنا سنگھ نے فسادات سے متاثرہ علاقے میں کرفیو میں نرمی کا حکم دیا ہے تاکہ لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات کا سامان خرید سکیں۔ اس عرصے کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے دکانیں اور کاروباری ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکم کے تحت، گوجاجلی کے ایف سی آئی گودام کمپلیکس، بنبھول پورہ علاقے کے ریلوے بازار میں آج صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک نرمی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنبھول پورہ تھانہ علاقہ میں کرفیو میں دو گھنٹے کی نرمی رہے گی۔ یہاں کرفیو میں صرف صبح 9 بجے سے 11 بجے تک نرمی کی گئی ہے۔ تاہم اس دوران انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے دکانوں کو ضروری سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔


حکم نامے کے مطابق کرفیو والے علاقوں میں رہنے والے طلباء کو بورڈ یا یونیورسٹی کے امتحانات یا مسابقتی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ دکھانے کے بعد امتحانی مدت کے دوران باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ حکم کی کاپی ڈی ایم نے متعلقہ حکام کو بھیجی ہے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہلدوانی میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے گئی انتظامیہ کی ٹیم پر مقامی لوگوں نے حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران یہاں تشدد پھوٹ پڑا۔ جس میں سینکڑوں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور سو سے زائد پولیس اور میڈیا والے زخمی ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔