ڈرگس کیس: بالآخر آرین خان کو مل گئی ضمانت، 26 دن بعد آئیں گے جیل سے باہر

کروز ڈرگس کیس میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو آخر کار ضمانت مل گئی ہے، تقریباً 26 دن تک جیل میں رہنے کے بعد آرین کو یہ خوشخبری ملی ہے۔

آرین خان، تصویر آئی اے این ایس
آرین خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کروز ڈرگس کیس میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو آخر کار ضمانت مل گئی ہے۔ تقریباً 26 دن تک جیل میں رہنے کے بعد آرین باہر آئیں گے۔ آرین کی ضمانت پر بامبے ہائی کورٹ میں تین دن سماعت ہوئی۔ اس کے بعد انھیں ضمانت ملی ہے۔ آرین کے ساتھ ہی ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔ حالانکہ آج کی رات سبھی کو جیل میں ہی گزارنا پڑے گا۔ عدالت کے حکم کی کاپی ملنے کے بعد ہی آرین، ارباز، منمن جیل سے باہر نکل پائیں گے۔ جمعہ یا ہفتہ کو تینوں جیل سے رہا ہو پائیں گے۔ بتا دیں کہ سیشن کورٹ سے آرین خان کو ضمانت نہیں مل پائی تھی۔ عدالت نے دو بار آرین کی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔

آرین کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی نے سماعت کے دوران آرین کی بات رکھی۔ سماعت کے دوران مکل روہتگی نے کہا کہ ’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ کوئی ریکوری زیادہ نہیں تھی۔ آرین ارباز کے ساتھ گیا تھا، جن کے پاس 6 گرام تھی، جسے این سی بی نے سازش کے تحت کمرشیل مقدار جوڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو پانچ دیگر لوگ کر رہے ہیں، وہ آرین پر نافذ کیا جا رہا ہے۔‘‘


این سی بی کی جانب سے جواب دیتے ہوئے اے ایس جی انل سنگھ نے کہا کہ آرین گزشتہ کچھ سالوں سے مستقل صارف ہے اور ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ڈرگس دستیاب کرا رہا ہے اور معاملہ ڈرگس کی تھوک مقدار اور کمرشیل مقدار کا ہے۔ وہ ڈرگس اسمگلروں کے رابطے میں رہا ہے، اس لیے بھلے ہی وہ قبضے میں نہیں پایا جاتا ہے لیکن کوشش کی جاتی ہے تو دفعہ 28 نافذ ہوگی۔ اور اگر کوئی سازش ہے تو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 37 کی سختی ضمانت کے لیے خود نافذ ہو جائے گی۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اس نے کمرشیل مقدار کا سودا کیا ہے، تو اے ایس جی نے کہا کہ وہاٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر میں یہ کہہ رہا ہوں۔ یہی نہیں، جب انھوں نے شپ کو پکڑا تو سبھی کے پاس کئی طرح کی ڈرگس ملی، یہ اتفاق تو نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اے ایس جی انل سنگھ نے کہا کہ فیصلے بتاتے ہیں کہ این ڈی پی ایس ایکٹ میں ضمانت، قانون نہیں، استثنیٰ ہے۔ حالانکہ ہائی کورٹ نے معاملے میں آرین اور دو دیگر ملزمین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

غور طلب ہے کہ این سی بی کے ذریعہ 2 اکتوبر کو گرفتار کیے جانے کے بعد سے این سی بی کی حراست میں رکھا گیا اور اس کے بعد آرین کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا ہے۔ ضمانت ملنے کے بعد آرین، ارباز اور منمن کل جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔