بہار میں بھی جرائم بے قابو، گوپال گنج میں صحافی کا گولی مار کر قتل

بہار کے گوپال گنج ضلع کے ماجھاگڑھ تھانہ حلقہ میں منگل کو ایک ہندی روزنامہ کے صحافی راجن پانڈے کو جرائم پیشوں نے گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

بہار کے گوپال گنج ضلع کے ماجھاگڑھ تھانہ حلقہ میں منگل کو ایک ہندی روزنامہ کے صحافی راجن پانڈے کو جرائم پیشوں نے گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔ گولی لگنے سے صحافی سنگین طور سے زخمی ہو گئے۔ پولس نے اس معاملے میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس کے ایک افسر نے بتایا کہ ماجھا گڑھ تھانہ حلقہ کے پرانی بازار علاقہ میں صحافی راجن پانڈے اپنے گھر سے صبح نکل کر کہیں جا رہے تھے تبھی بلیٹ بائیک پر سوار ہو کر آئے تین لوگوں نے انھیں گولی مار دی۔

گولی لگنے کے بعد راجن وہیں پر گر گئے۔ زخمی حالت میں صحافی کو مقامی لوگوں کی مدد سے گوپال گنج صدر اسپتال لایا گیا، جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں گورکھپور کے لیے ریفر کر دیا گیا۔


گوپال گنج پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار تیواری نے بتایا کہ پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ زخمی راجن نے دو ملزمین کے نام بتائے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ واقعہ کے اسباب کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔