ہندوستان: کورونا ٹیکہ دینے میں لگیں گے 30 منٹ، ملاحظہ فرمائیں پورے عمل کی تفصیل

ٹیکہ کاری کے لیے ہر سنٹر میں تین الگ الگ کمرے ہوں گے۔ پہلے کمرے میں شخص کو انتظار کرنا ہوگا اور دوسرا کمرہ وہ ہوگا جہاں ٹیکہ لگایا جائے گا۔ تیسرے کمرے میں 30 منٹ بٹھا کر آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

روی پرکاش

کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے ٹیکہ کا انتظار ایسا لگتا ہے کہ جلد ختم ہونے والا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیکہ کاری سے متعلق تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ہندوستان میں اس کو لے کر ایک مکمل خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک مرکزی حکومت نے کسی بھی ویکسین کے استعمال کو منظوری نہیں دی ہے لیکن بہت جلد کوئی خوشخبری سامنے آ سکتی ہے۔

بہر حال، ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ پر شائع ایک خبر کے مطابق کووڈ-19 ٹیکے پر نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی نے ٹیکہ کاری کے لیے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔ اس میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں کو پہلے ٹیکہ لگایا جائے گا۔ ذرائع کے حوالے سے ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری کے لیے ہر سنٹر پر تین الگ الگ کمرے ہوں گے۔ پہلے کمرے میں شخص کو انتظار کرنا ہوگا اور دوسرا کمرہ وہ ہوگا جہاں ٹیکہ لگایا جائے گا۔ اس کے بعد اس شخص کو آبزرویشن روم میں رکھا جائے گا، جہاں اسے 30 منٹ بیٹھنا ہوگا کیونکہ اس مدت کے دوران کچھ منفی رد عمل سامنے آتے ہیں جس پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ایک ٹیکہ میں کم از کم 30 منٹ کا وقت لگے گا اس لیے 100-100 لوگوں کے گروپ میں ٹیکہ کاری ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔