جی ایچ ایم سی انتخابات: جمعہ کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

ریاستی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہر کاونٹنگ ہال میں ایک ریٹرننگ آفیسر/اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اس عمل کی نگرانی کرے گا۔

جی ایم ایم سی کا لوگو / تصویر آئی اے این ایس
جی ایم ایم سی کا لوگو / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 4 دسمبر کو 8 بجے صبح شروع ہوگی اور یہ عمل تمام ووٹوں کی گنتی تک جاری رہے گا۔ 30 مراکز پر یہ گنتی ہوگی جس میں 166ہال استعمال ہوں گے۔ ہر وارڈ میں ایک گنتی کا ہال ہوگا اور ہر کاونٹنگ ہال میں 14 ٹیبل ہوں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہر کاونٹنگ ہال میں ایک ریٹرننگ آفیسر/اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اس عمل کی نگرانی کرے گا۔

ہر گنتی کے مقام پر ایک گنتی کا مبصر ہوگا جو گنتی کے عمل کی نگرانی کرے گا۔ ہر امیدوار ہر ٹیبل کے لئے ایک کاونٹنگ ایجنٹ مقرر کرسکتا ہے۔ ہر ہال میں گنتی کے عمل کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ کی جائے گی۔ مشکوک ووٹوں کے تعلق سے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے کسی بھی امیدوار کی جانب سے درخواست تحریری طور پر دیئے جانے پر مناسب وقت پر ریٹرننگ آفیسر ووٹوں کی گنتی کا اعلان کرسکتے ہیں۔


ووٹوں کی گنتی کے لئے ریلیف ایجنٹ فراہم نہیں کیا جائے گا۔ موبائل فونس کو گنتی کے ہال میں لانے کی سختی سے پابندی ہوگی۔ تمام ایجنٹس کو چاہیے کہ وہ ریٹرننگ آفیسرس سے پیشگی طور پر اپنے پاسس حاصل کرلیں۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہوگی جس کے بعد پولنگ اسٹیشن کے معمول کے بیلٹ پیپرس کی گنتی کا کام کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔