امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت

نیویارک میں کورونا انفکیشن کے سبب 34718 لوگوں کی موت ہوئی، ٹیکس میں 22136 لوگوں کی موت ہوئی وہیں کیلی فورنیا میں اب تک 19340 لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے۔

کورونا / تصویر یو این آئی
کورونا / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2.72 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 1.38 کروڑ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 272820 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 13881620 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیویارک، ٹیکساس اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ نیویارک میں کورونا انفکیشن کے سبب 34718 لوگوں کی موت ہوئی، ٹیکس میں 22136 لوگوں کی موت ہوئی وہیں کیلی فورنیا میں اب تک 19340 لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے۔ فلوریڈا میں اس کے سبب 18776 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے، جبکہ نیو جرسی میں 17145 لوگ اس وائرس کی زد میں آکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */