بوچہاں ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری

اس سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 12 اپریل کو ہوئی تھی۔ اس دوران 59.20 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کی بوچہاں (ریزرو) سیٹ کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی۔ ریاستی الیکشن آفس کے مطابق بوچہاں (ایس یو) سیٹ کے ووٹوں کی گنتی کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ رام دیالو سنگھ مہاودیالیہ کو کاؤنٹنگ سنٹر بنایا گیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ 14 ٹیبل پرتقریباً 25 راؤنڈز میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی جاری ہے۔ اس کے بعد ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ضمنی انتخاب کا نتیجہ دوپہر 2 بجے تک آنے کا امکان ہے۔

اس سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 12 اپریل کو ہوئی تھی۔ اس دوران 59.20 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بیبی کماری، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امر کمار پاسوان اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کی گیتا کماری سمیت کل 13 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی ہے۔ ان میں سے تین خواتین اور 10 مرد ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وی آئی پی کے ایم ایل اے مسافر پاسوان کی اچانک موت کی وجہ سے خالی ہوئی بوچہاں (ایس یو) سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔