کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 25 سیٹوں کے لیے گنتی جاری

ووٹوں کی گنتی کے نتائج آج شام تک آ جائیں گے، ریاست کے 20 لوکل اتھارٹی کے حلقوں کی 25 قانون ساز کونسل کی سیٹوں کے لیے 10 دسمبر کو پولنگ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 99.8 فیصد ریکارڈ وٹنگ ہوئی تھی۔

ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک میں قانون سازکونسل کی 25 سیٹوں پر ہوئے انتخابات کے لئے منگل کو گنتی شروع ہو گئی۔ ریاست میں 25 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس دونوں کو ریاست میں اکثریت حاصل کرنے کا یقین ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے نتائج آج شام تک آ جائیں گے، ریاست کے 20 لوکل اتھارٹی کے حلقوں کی 25 قانون ساز کونسل کی سیٹوں کے لیے 10 دسمبر کو پولنگ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 99.8 فیصد ریکارڈ وٹنگ ہوئی تھی۔

انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس نے 20-20 امیدوار کھڑے کیے تھے، جبکہ جنتا دل-ایس کے چھ امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ اس کے علاوہ 33 آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے امیدواروں نے بھی انتخابات میں قسمت آزمائی ہے۔ مجموعی طور پر 90 امیدواروں کی قسمت بیلٹ بکس میں بند ہے۔ ان کی قسمت کا آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔ یہ الیکشن اس لیے کرانا پڑا کیونکہ ایم ایل سی کی مدت کار 05 جنوری کو ختم ہونے والی ہے۔ سبکدوش ہونے والے 25 ایم ایل سی میں سے 14 کانگریس کے، سات بی جے پی اور چار جے ڈی ایس کے ہیں۔


کرناٹک قانون ساز کونسل کی کل 75 سیٹیں ہیں، جن میں سے ریاست کی حکمران جماعت بی جے پی کے پاس اکثریت سے آٹھ کم یعنی 32 سیٹیں ہیں۔ قانون ساز کونسل میں کانگریس کے کھاتے میں 29 اور جے ڈی ایس کے 12 رکن اسمبلی ہیں۔ ان انتخابات سے بی جے پی کو ایوان میں اکثریت ملنے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔