جموں و کشمیر میں کرپشن کے باعث لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'لوگ آج کل بول نہیں پاتے ہیں۔ گھٹن کا شکار ہو چکے ہیں۔ کرپشن پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اب لوگوں کا سانس لینا بھی مشکل بن گیا ہے'۔

محبوبہ مفتی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پونچھ: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کرپشن میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ اب لوگوں کے لئے سانس لینا بھی مشکل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ترقی کے نام پر دفعہ 370 ہٹائی گئی تھی اس ترقی کا کہیں کوئی نشان نظر نہیں آ رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز یہاں سرنکوٹ میں پارٹی کے کارکنوں کے ایک اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'لوگ آج کل بول نہیں پاتے ہیں۔ گھٹن کا شکار ہو چکے ہیں۔ کرپشن پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ لوگوں کا سانس لینا بھی مشکل بن گیا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کو اپنی ہی زمینوں سے کھدیڑا جا رہا ہے۔ جموں میں ہمارے گجر بکروال بھائیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ہر سمت افراتفری مچی ہے'۔


پی ڈی پی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ریت اور باجری نکالنے کے لئے بھی باہر سے لوگ لائے جا رہے ہیں، نیز سرکاری ملازمتوں کے لئے باہر سے لوگ آ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کہیں سڑک بن رہی ہے نہ کہیں ترقی نظر آ رہی ہے۔ اور پھر کہتے ہیں کہ ہم نے دفعہ 370 ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ہٹایا ہے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔