کورونا سے 24 گھنٹے میں 127 افراد کی موت، 3277 نئے معاملے آئے سامنے

ملک بھر میں کل مریضوں کی تعداد 62939 ہو گئی ہے، ان میں 41472 معاملے ابھی فعال ہیں، جبکہ 19358 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے، اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2109 ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں اس کے 3277 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 62939 ہزار ہو گئی اور اس دوران 127 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2109 تک پہنچ گئی۔


مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس سے اب تک 62939 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 19538 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 20228 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 779 افراد ہلاک چکے ہیں۔ وہیں 3800 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔


كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں اب تک 7796 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 472 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وہیں 2091 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ یہاں اس سے اب تک 6542 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 73 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں 2020 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلا رہا ہے۔ یہاں اب تک 3708 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں 20266 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں كووڈ -19 متاثرین کی تعداد 6535 تک پہنچ گئی ہے اور 44 افراد اب تک اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں 1824 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔


ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 3373 افراد اس کی زد میں آئے ہیں اور 74 ا فراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہیں 1499 افراد اب تک اس سے صحت ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1163 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ وہیں 750 افرد اب تک اس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔