کورونا وائرس کے معاملات ایک بار پھر 3000 سے متجاوز،31 مریضوں کی موت

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3,205 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جب کہ منگل کو 2,568 نئے معاملات درج ہوئے تھے۔ اس دوران 2,802 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اس دوران 3,205 نئے معاملے درج ہوئے جبکہ اموات کی تعداد میں بھی 31 کا اضافہ ہوا۔ مرنے والوں میں سے 29 کا تعلق کیرالہ سے ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت وخاندانی بہبود نے بدھ کو کہا کہ ملک میں ایک ارب 89 کروڑ 48 لاکھ 01 ہزار 203 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3,205 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جب کہ منگل کو 2,568 نئے معاملات درج ہوئے تھے۔ اس دوران 2,802 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 25 لاکھ 44 ہزار 689 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس بیماری سے مزید 31 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 920 ہو گئی ہے۔ منگل کو کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 تھی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔


قومی دار الحکومت دہلی میں پچھلے کچھ دنوں میں کورونا کے نئے کیسوں میں اضافے کے بعد، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ان میں پھر سے اضافہ ہوا ہے۔ دارالحکومت میں فعال کیسز میں 242 کے اضافہ کے بعد یہ بڑھ کر 5,986 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1171 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18 لاکھ 54 ہزار 888 ہوگئی جب کہ ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 176 ہوگئی۔ ہریانہ میں بھی فعال کیسز میں 93 کا اضافہ ہوا اوریہ 2,594 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 412 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 80 ہزار 718 ہو گئی جب کہ اموات کی تعداد 10 ہزار 619 پر مستحکم ہے۔

کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں 35 کی کمی ہونے کے بعد یہ تعداد 2,744 ہو گئی ہے۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد میں 302 کے اضافہ کے بعد یہ تعداد 64,70,418 ہو گئی، جب کہ مرنے والوں کی تعداد میں 29 کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 69,112 ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔