ہندوستان میں کورونا کا سب سے برا دور آنا باقی: سندر پچائی

سندر پچائی نے کہا کہ ویکسین پروڈکشن اور سپلائی کے شعبہ میں کافی کچھ کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ نے آکسیجن کنسنٹریٹر سمیت دیگر کئی ضروری میڈیکل سامانوں کی سپلائی ہندوستان کو بھی کی ہے۔

سندر پچائی
سندر پچائی
user

تنویر

کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے اس وقت ہندوستان بے حال ہے۔ بے قابو کورونا کو لے کر عالمی سطح پر مباحثے بھی جاری ہیں۔ اس درمیان گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے ایک بیان نے لوگوں کو مزید دہشت میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کا سب سے برا دور آنا ابھی باقی ہے۔

دراصل نیوز چینل سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں سندر پچائی نے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت حالات ہلاکت خیز ہیں، اور آنے والا وقت مزید مشکل بھرا ہونے والا ہے۔ پچائی نے انٹرویو کے دوران کورونا کی خطرناکی پر امریکہ کی طرف سے ہندوستان کو دی جا رہی مدد پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ دیکھنا خوش کن ہے کہ صدر جو بائڈن اور وزیر خارجہ اینٹنی بلنکین ہندوستان کی حالت پر دھیان دے رہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی کمپنی اس وقت ہندوستان کے سپورٹ کے لیے کیا کر رہی ہے، تو پچائی نے جواب دیا کہ ہمارا سب سے بڑا فوکس لوگوں کے درمیان صحیح جانکاری پہنچانے کی ہے۔


انٹرویو کے دوران صحافی نے بتایا کہ ایک ہند-امریکی نے کہا ہے کہ اس وقت صرف امریکہ کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ ہندوستان کی مشکل کو آسان کر سکے۔ پھر صحافی نے پچائی سے پوچھا کہ آپ نے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکین کو کیا مشورہ دیا ہے۔ اس پر پچائی نے کہا کہ ویکسین پروڈکشن اور سپلائی کے شعبہ میں کافی کچھ کیا جا سکتا ہے۔ آکسیجن کنسنٹریٹر سمیت دیگر کئی ضروری میڈیکل سامانوں کی سپلائی ہندوستان کو بھی کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 May 2021, 11:11 PM