اتر پرادیش: کورونا کرفیو کی مدت میں جمعرات تک کا اضافہ

سرکاری ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہفتہ وار پابندی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس دوران ضروری خدمات بحال رہیں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش میں یوگی حکومت نے کورونا انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کے لئے کورونا کرفیو میں مزید دو دن کی توسیع کرتے ہوئے چھ مئی صبح سات بجے تک کر دیا ہے۔ اس سے قبل لاک ڈاؤن کی مدت منگل کی صبح ساتھ بجے تک تھی۔

سرکاری ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہفتہ وار پابندی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس دوران ضروری خدمات بحال رہیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران بلدیہ اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں جگہ جگہ سینیٹائیزیشن کا کام انجام دیں گی۔


حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں دو دن کی توسیع کی وجہ سے اب ریاست میں پنچایتی انتخابات کے فاتحین بڑا جشن منانے سے محروم رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بلا وجہ کسی کا بھی باہر نکلنا بند ہوگا۔ مطلوبہ علاقے کے لوگوں کو چھوٹ رہے گی اور آمدورفت بھی بحال رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔