ملک میں کورونا کے 61 لاکھ مریض، ہلاک شدگان کی تعداد 96 ہزار سے متجاوز

جان لیوا کورونا کے 70589 نئے کیسزکے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6145292 ہوگئی ہے اور اس کے مقابلے میں فعال کیسز کی تعداد میں 15064 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد 947576 ہے۔

ملک میں کورونا کے 61 لاکھ مریض
ملک میں کورونا کے 61 لاکھ مریض
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 84 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 51لاکھ کے پار پہنچ گئی اور اس دوران وائرس کے تقریباً 70ہزار نئے کیسز کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے شفایایب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز میں تقریباً 15ہزار کی کمی آئی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84877 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5101398 ہوگئی ہے۔ جان لیوا کورونا کے 70589 نئے کیسزکے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6145292 ہوگئی ہے اور اس کے مقابلے میں فعال کیسز کی تعداد میں 15064 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد 947576 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 776 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 96318 ہوگئی۔ ملک میں سرگرم کیسز کی شرح 15.42 فیصد اموات کی شرح 1.57 فیصد جبکہ وبا سے شفایابی کی شرح 83.01 فیصد ہوگئی ہے۔


ملک میں جان لیواعالمی وبا کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8191 کیسز کم ہو کر 265455 رہ گئے، جبکہ 180 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 35751 ہوگئی ہے۔ اس ریاست میں اسی عرصہ کے دوران 19932 کورونا مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1049947 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 676 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے اور ریاست میں اب 104067 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8641 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 469750 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 1760 کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 63116 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 5745 افراد ہلاک جبکہ ریاست میں مجموعی طور پر 612300 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصہ کے دوران 1650 کورونا مریض کم ہوئے، جس کی وجہ سے مریضوں کی مجموعی تعداد 53953 رہ گئی۔ ریاست میں ابھی تک 5652 اموات ہوئیں جبکہ 331270 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 46306 ہے اوراب تک 9383 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 530708 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں سرگرم کیسز کی تعداد 57957 ہوگئی ہے اور 697 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 121268 ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 34211 ہوگئی ہے اور اب تک 813 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 177585 ہوگئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں اسی عرصہ کے دوران ایکٹیو کیسزکے 2105 مریضوں کی کمی سے یہ تعداد 27123 رہ گئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کراب تک 5272 ہوگئی ہے اور اب تک یہاں 240703 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 29477 فعال کیسز ہیں اور 1116 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ابھی تک اس ریاست میں 158690 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25899 فعال کیسز ہیں اور 4837 افراد فوت ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک 219844 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔


شمالی ہند کی ریاست پنجاب میں سرگرم کیسز کی تعداد بڑھ کر 17746 ہوگئی ہے اور مہلک وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 90345 جبکہ اب تک 3284 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 21912 اورشفایاب ہونے والوں کی تعداد 100012 ہوچکی ہے جبکہ اب تک اس ریاست میں 2242 مریض کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ گجرات میں 16689 سرگرم کیسزہیں اور 3428 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 114344 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

بہار میں 12664 ایکٹیو کیسز ہیں۔ جبکہ اس ریاست میں 892 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور ابھی تک وبا سے 166276 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کوروناوائرس ’کووڈ 19‘سے راجستھان میں 1456، ہریانہ میں 1331، جموں و کشمیر میں 1146، چھتیس گڑھ میں 877، جھارکھنڈ میں 688، آسام میں 667،اتراکھنڈ میں 580، پڈوچیری میں 515، گوا میں 407، تری پورہ میں 276، چنڈی گڑھ میں 153۔، ہماچل پردیش میں 180، منی پور میں 64، لداخ میں 58،انڈمان نکوبارجزائر میں 53، میگھالیہ میں 46، سکم میں 34، ناگالینڈ میں 17، اروناچل پردیش میں 15 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */