دہلی میں کورونا کا قہر جاری، لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر میں 13 ملازمین پازیٹو

کورونا وبا دہلی میں تیزی کے ساتھ پیر پسار رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے دفتر کے 13 ملازمین کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ منگل کو لیفٹیننٹ گورنر دفتر کی جانب سے یہ جانکاری دی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ کورونا وائرس لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے دفتر تک پہنچ گیا ہے۔ خبروں کے مطابق دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر میں 13 افراد کورونا پازیٹو ملے ہیں۔ یہ جانکاری منگل کی صبح سامنے آئی ہے جس کے بعد لوگوں میں دہشت مزید بڑھ گئی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز دہلی پولس کے ایک ڈی سی پی بھی کووڈ-19 انفیکشن کے شکار پائے گئے تھے۔ دہلی میں روزانہ اوسطاً ایک ہزار سے زیادہ لوگ اس کورونا کی زد میں آ رہے ہیں۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں کورونا کی بڑھتی تعداد پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دہلی میں اس کے لیے پورے انتظام کیے گئے ہیں۔

بہر حال، مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا کے 8171 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 204 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 198706 ہو گئی ہے۔ ان میں 97581 کیس سرگرم ہیں اور اب تک 95526 لوگوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ کورونا کی زد میں آ کر ملک میں اب تک 5598 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔