مہاراشٹر: مراٹھواڑہ خطہ میں کورونا کا قہر جاری، 24 گھنٹے میں 813 نئے کیسز درج

مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 813 نئے کیسز پائے گئے ہیں ، جس کے بعد خطے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41،332 ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 813 نئے کیسز پائے گئے ہیں ، جس کے بعد خطے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41،332 ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی رات تک خطہ میں اس مہلک وائرس کی زد میں آنے سے 32 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ خطے میں اس وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1297 ہوگئی۔

مراٹھواڑہ علاقے میں اب تک لگ بھگ 26،000 افراد اس مہلک وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ بقیہ پازیٹو مریض مختلف اسپتالوں اورکووڈ کیئر سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔ خطہ کے مختلف ضلع ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ضلع لاتور میں 243 کیسزدرج ہوئے اورآٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد پربھنی میں 61 کیسز اور دو اموات،ناندیڈ میں 81 کیسز اور دو ہلاک ، عثمان آباد میں تین اموات اور 175 کیسز، ضلع بیڈ میں 104 نئے کیسز اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع جالنہ میں 76 اور ہنگولی میں 9 نئے کیسز اور ایک موت واقع ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔