کورونا وائرس: ملک میں ایک کروڑ دو لاکھ سے زیادہ متاثرین، اب تک 147901 افراد ہوئے ہلاک

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد 198 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 6713 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 16 مریضوں نے دم توڑ دیا ہے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10453 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 98 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے، فعال کیسز میں مستقل کمی کے باعث اس کی شرح کم ہو کر تین فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20021 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سات ہزار ہو چکی ہے۔

اسی عرصے کے دوران 21131 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 97.82 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 95.83 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 1389 سے گھٹ کر 2.77 لاکھ رہ گئی اور یہ شرح 2.72 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں ملک میں 279 کورونا مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 147901 ہوگئی ہے اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔


کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1417 فعال کیسز رپورٹ ہوئے حالانکہ سب سے زیادہ 3463 مریض بھی صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 65344 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 2976 اور شفایابی حاصل کرنے والوں مریضوں کی تعداد 6.72 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ فعال کیسزکے معاملہ میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

مہاراشٹر میں 1124 فعال کیسز اور 66 اموات کی اطلاعات ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 60347 تک جا پہنچی ہے جبکہ 18.09 لاکھ سے زائد مریض جان لیوا وبا سے نجات پا چکے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد ریاست میں 49255 ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی آرہی رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ تعداد 198 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 6713 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 16 مریضوں نے دم توڑ دیا جس سے قومی راجدھانی میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10453 ہوگئی ہے۔ دہلی میں اب تک 6.05 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13099 ہے جبکہ اموات کی تعداد 12062 ہوچکی ہے اور اب تک 8.91 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 3625 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 7094 افراد ہلاک اور 8.70 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال کیسزکی تعداد 504 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 15371 رہ گئی۔ اس سے ریاست میں اب تک 8306 افراد ہلاک اور اب تک 5.58 لاکھ سے زیادہ مریض صحتمند ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 8947 رہ گئی ہے اوراب تک 12069 افراد ہلاک اور 7.93 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔


ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 2575 جب کہ تقریباً 3.24 لاکھ سے زائد مریض جان لیوا وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1861 ہوگئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسزکم ہوکر 6231 ہوچکے ہیں اور 1533 مریض ہلاک جبکہ 2.77 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 13774 جبکہ 9598 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.24 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4214 ہوگئی ہے اوروائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1.55 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5299 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 10097 ہوگئی ہے اور اب تک 2.24 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند جبکہ 3563 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں فعال کیسز کی تعداد 327 سے گھٹ کر 13701 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 2.58 لاکھ سے زائد مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے جبکہ 18 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 3293 ہوچکی ہے۔


ریاست گجرات میں 10435 فعال کیسز ہیں اور 4282 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 2.27 لاکھ سے زیادہ کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہارمیں ایکٹیو کیسزکی تعداد 189 سے گھٹ کر5068 رہ گئی جبکہ اب تک 1383 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2.43 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک کورونا وائرس سے ریاست ہریانہ میں 2874، راجستھان میں 2670، جموں و کشمیر میں 1867، اتراکھنڈ میں 1483، آسام میں 1037، جھارکھنڈ میں 1019،ہماچل پردیش میں 919، گوا میں 731، پڈوچیری میں 631، تری پورہ میں 385، منی پور میں 348 چنڈی گڑھ میں 315، میگھالیہ میں 138، لداخ میں 126، سکم میں 125، ناگالینڈ میں 78، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 62، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں8اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔