کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 26 ہزار سے نئے معاملے، 685 اموات

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 2123 سے بڑھ کر 19455 ہوگئے ہیں۔ اب تک 11133 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 659980 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 126789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 59258 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11851393 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 66846 کے اضافے سے مجموعی تعداد 910319 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں مزید 685 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 166862 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.67 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.04 فیصد، جبکہ اموات کی شرح1.29 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 29289 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 502982 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں مزید 30296 مریض صحت مند ہوئے، جس سے موذی کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 2613627 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 322 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56652 ہوگئی ہے۔


ریاست چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 6438 سے بڑھ کر 58883 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 333227 افراد کورونا وائرس سے شفایاب جبکہ مرنے والوں کی تعداد 53 سے بڑھ کر 4469 ہوگئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4478 سے بڑھ کر 31987 ہو گئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 8924 افراد ہلاک اور 603495 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 2123 سے بڑھ کر 19455 ہوگئے ہیں۔ اب تک 11133 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 659980 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 4147 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 49273 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12731 اور اب تک 971556 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 1531 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 31806 ہوگئی اور 1955 مریضوں کی شفایابی سےکورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 08 ہزار 78 جبکہ 16 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 4710 ہوگئی ہے۔


ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25855 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے راحت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 226887 اور اب تک 7278 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 27743 ہوگئی ہے اور اب تک 12821 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 870546 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں 1904 فعال کیسز بڑھ کر 26059 ہوچکے ہیں اور اب تک 287869 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 4086 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1336 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 18684 ہوگئی ہے اور اب تک 4620 افراد لقمہ اجل اور 305149 مریض شفایاب ہوئے۔ ہریانہ میں اسی عرصے کے دوران 1157 کیسز کے اضافے کے ساتھ ایکٹیو کیسزکی مجموعی تعداد 15237 اور جان لیوا وبا سے 3219 افراد لقمہ اجل اور اب تک 286182 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Apr 2021, 1:11 PM