کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 6,594 نئے معاملے درج، 6 مریض فوت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 21 ہزار 873 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ اب تک کل 85 کروڑ 54 لاکھ 30 ہزار 752 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کے نئے کیسز کے پیش نظر چوتھی لہر کے آنے کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ اس سے ایک دن پہلے اتوار کو جان گنوانے والوں کی تعداد 10 تھی۔ اس کے ساتھ اب تک کورونا سے جنگ ہارنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 24 ہزار 777 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے 6,594 نئے کیسز درج ہوئے۔ اس سے ایک دن پہلے انفیکشن کے 8,084 کیس درج کئے گئے تھے۔ اسی کے ساتھ اب کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 36 ہزار 695 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,035 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ اس کے ساتھ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد چار کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 370 ہوگئی ہے۔


مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی نے منگل کے روزیہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار 360 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ایکٹو کیسز کی شرح 0.12 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 2.05 فیصد، شفایابی کی شرح 98.67 فیصد اور شرح اموات 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 21 ہزار 873 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ اب تک کل 85 کروڑ 54 لاکھ 30 ہزار 752 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1,110 بڑھ کر 17,480 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 774 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 47 ہزار 111 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 871 ہے۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 509 بڑھ کر 15,872 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1,446 بڑھ کر 64,94,704 ہو گئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 69,835 رہی۔


کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 بڑھ کر 3,688 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 378 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 39 لاکھ 12 ہزار 953 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 40108 ہے۔ دہلی میں ایکٹو کیسز 119 بڑھ کر 2,561 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 495 افراد نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 18,84,630 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26,221 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔