لالو پرساد یادو کا پاسپورٹ سی بی آئی عدالت نے کیا جاری

آر جے ڈی لیڈر جلد ہی گردے کی پیوند کاری کے لیے سنگاپور جائیں گے۔ لالو پرساد گردے اور پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

لالو پرساد یادو
i

پٹنہ: پٹنہ کی سی بی آئی عدالت نے منگل کو آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو کا پاسپورٹ جاری کر دیا۔ لالو کا پاسپورٹ چارہ گھوٹالہ معاملے میں مرکزی جانچ ایجنسی نے ضبط کر لیا تھا۔ عدالت نے 75 سالہ بزرگ رہنما کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد 6 جون کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لالو پرساد کو اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرانی ہوگی، کیونکہ اس کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر جلد ہی گردے کی پیوند کاری کے لیے سنگاپور جائیں گے۔ لالو پرساد گردے اور پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ انہیں بلڈ پریشر سے متعلق پیچیدگیاں بھی ہیں۔ وہ فی الحال چارہ گھوٹالے میں جیل کی نصف سے زیادہ مدت پوری کرنے کے بعد ضمانت پر باہر ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔