برطانیہ میں منکی پوکس کے 104 نئے کیسز

ایجنسی نے کہا کہ ’’کسی کو بھی منکی پوکس ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ نے علامات والے کسی شخص سے جنسی تعلق قائم کئے ہوں یا اس کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہے ہو‘‘۔

منکی پاکس، تصویر آئی اے این ایس
منکی پاکس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لندن: برطانیہ میں منکی پوکس کے 104 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ برطانیہ کی ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگرانہیں چھالے کے ساتھ دانے ہیں اور گزشتہ تین ہفتوں میں وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں جسے منکی پوکس ہے یا وہ پچھلے تین ہفتوں میں مغربی یا وسطی افریقہ گیا ہو، توجنسی ہیلتھ کلینک پر جا کر اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔

ایجنسی نے کہا کہ ’’کسی کو بھی منکی پوکس ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ نے علامات والے کسی شخص سے جنسی تعلق قائم کئے ہوں یا اس کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہے ہو‘‘۔ ایجنسی کے مطابق اتوار تک انگلینڈ میں 452، اسکاٹ لینڈ میں 12، ویلز میں 4 اور شمالی آئرلینڈ میں 2 منکی پوکس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔


وہیں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی نے مختلف ممالک میں منکی پاکس انفیکشن کے بڑھتے کیس کو دیکھتے ہوئے ریاست میں احتیاط برتے جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انھوں نے اعلیٰ افسران کو منکی پاکس کی علامات، علاج وغیرہ کے بارے میں حکومت ہند کے گائیڈلائنس کے مطابق عوام کو بیدار کرنے کا حکم دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مشتبہ علامات والے لوگوں کے خون وغیرہ کی جانچ کرائیں۔ بھلے ہی ابھی منکی پاکس کو لے کر کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، لیکن ریاست میں محکمہ صحت نے اپنی تیاریوں کو شروع کر دیا۔ محکمہ صحت ریاست میں پوری احتیاط کر رہی ہے اور ساتھ ہی محکمہ کی طرف سے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں دس بستروں کا وارڈ بھی بنانے کی ہدایت دے دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔