کورونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران 417 مریض فوت، 32937 نئے معاملے

اتوار کو ملک میں 17 لاکھ 43 ہزار 114 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 54 کروڑ 58 لاکھ 57 ہزار 103 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز تین ہزار سے کم ہو کر تقریباً 3.85 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اتوار کو ملک میں 17 لاکھ 43 ہزار 114 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 54 کروڑ 58 لاکھ 57 ہزار 103 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32937 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 25 ہزار 513 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 909 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 11 ہزار 924 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں فعال کیس 3389 کم ہوکر تین لاکھ 81 ہزار 947 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 417 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 31 ہزار 642 ہو گئی ہے۔


ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.20 فیصد، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.46 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 256 کے اضافے کے ساتھ 66731 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 5352 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد،کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 6186223 ہو گئی ہے، جبکہ 179 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 134909 ہو گئی ہے۔

اس دوران کیرالہ میں ایکٹو کیسز 242 بڑھ کر 180764 ہو گئے ہیں اور 19104 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3472278 ہو گئی ہے، جبکہ 105 مریضوں کی اموات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 18499 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز مزید پانچ کم ہوکر 22724 پر ہوگئے ہیں۔ ریاست میں مزید 25 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 36958 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2868351 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 16 سے بڑھ کر 20427 ہوگئی ہے اور مزید 34 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات 34496 ہوگئی ہیں۔ ریاست میں 2531962 مریض انفیکشن سے ٹھیک ہو گئے ہیں۔


آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 18210 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1960350 ہو گئی ہے جبکہ 13631 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 31 کم ہوکر 10078 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18291 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1509521 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

تلنگانہ میں فعال کیسز 7606 رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3841 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 640688 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 62 سے کم ہوکر 1361 ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب 988790 لوگ کورونا سے صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13546 ہوگئی ہے۔


پنجاب میں ایکٹو کیسز چار بڑھ کر 572 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 582984 ہو گئی ہے جبکہ 16340 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ گجرات میں فعال کیسوں مزید سات بڑھ کر 185 ہوگئے ہیں اور اب تک 814903 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 10078 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔