کورونا وائرس: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38353 نئے معاملے، 497 مریضوں کی موت

منگل کو ملک میں 41 لاکھ 38 ہزار 646 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 51 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار 524 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 38353 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد ہوگئی ہے۔ منگل کو ملک میں 41 لاکھ 38 ہزار 646 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 51 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار 524 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38353 نئے معاملے سامنے آںے کے ساتھ ہی متاثرین کا اعدادوشمار بڑھ کر تین کروڑ 20 لاکھ 36 ہزار 511 ہو گیا ہے۔ اس دوران 40 ہزار 13 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار 981 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2157 کم ہو کر تین لاکھ 86 ہزار 351 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 497 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 29 ہزار 179 ہوگئی ہے۔


ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 2248 کم ہو کر 69565 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 7720 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6159676 ہوگئی ہے، جبکہ 137 مریضوں کی موت کے باعث اموات کے اعدادوشمار بڑھ کر 134201 ہوگئے ہیں۔

کیرالہ میں اس دوران فعال کیسز 2474 بڑھ کر172505 ہو گئے ہیں اور 18493 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3396184 ہو گئی ہے، جبکہ 152 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 18004 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 640 کم ہو کر 22702 ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی 31 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 36848 ہو گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 2861499 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔


تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 64 بڑھ کر 20363 ہوگئی ہے اور مزید 27 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 34367 ہوگئی ہے۔ وہیں 2524400 مریض انفیکشن سے پاک ہو ئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال معاملے 18882 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1952736 ہو گئی ہے، جبکہ 13564 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 97 کم ہو کر 10215 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے کل 18252 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1506532 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

تلنگانہ میں فعال معاملات 8112 رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3831 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 638410 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 77 کم ہو کر 1623 ہو گئے ہیں۔ وہیں 988189 لوگ کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 13544 ہے۔ پنجاب میں فعال کیسز19 کم ہو کر 460 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 582791 ہو گئی ہے، جبکہ 16322 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات تین کم ہوکر 206 رہ گئے ہیں اور اب تک 814802 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے اور اس وبا سے 10077 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */