کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2726 افراد فوت، 75 دن کے بعد 60 ہزار نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2726 کورونا وائرس کے مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس سے اس وبا سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 77 ہزار 31 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 60471 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جو گزشتہ 75 دنوں میں سب سے کم ہے۔ دریں اثنا پیر کو ملک میں 39 لاکھ 27 ہزار 154 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 25 کروڑ 90 لاکھ 44 ہزار 72 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60471 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 881 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 17 ہزار 525 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے ملک میں اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار 472 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز59 ہزار 980 سے گھٹ کر مجموعی تعداد نو لاکھ 33 ہزار 378 رہ گئی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2726 کورونا وائرس کے مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس سے اس وبا سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 77 ہزار 31 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 3.09 فیصد، شفایابی کی شرح 95.64 فیصد اور اموات کی شرح 1.28 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 8195 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 150422 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں مزید 14732 مریضوں کی شفایابی کے بعد جان لیوا وبا کورونا سے صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5654003 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 1592 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 112696 ہوگئی ہے۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز میں 9185 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد اب 114248 رہ گئی ہے جبکہ 16743 مریضوں کی شفایابی کے سبب ریاست میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2610368 اور مزید 161 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 2610368 ہوچکی ہے۔ ریاست کرناٹک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 8694 سے گھٹ کر یہ تعداد 172162 رہ گئی ہے۔ وہین اس ریاست میں مزید 120 مریضوں کی موت کی سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 33033 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2566774 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی میں مہلک ترین کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 240 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 3226 رہ گئی ہے۔ یہاں 16 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 24839 ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اب تک 1403205 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 676 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 20461 رہ گئی ہے جبکہ اب تک 3496 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 580923 مریض اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز80013 جبکہ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد اب 1722381 ہوچکی ہے اور 11999 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔