کورونا وائرس: ملک میں ایک کڑور55 ہزار کیسز جبکہ ایک لاکھ 45 ہزار ہلاکتیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 1649 کورونا کیسزکا اضافہ ہوا، جبکہ 2024 مریض شفایاب ہوئے۔ فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر 63867 ہوگئی ہے، جبکہ لگ بھگ 17.84 لاکھ مریض اس وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

تصویر قومی آواز/ ویپن
تصویر قومی آواز/ ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کا اثرکم ہونے سے اس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب اس کی شرح کم ہوکر تین فیصد رہ گئی ہے۔ اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوکر تعداد 96 لاکھ سے متجاوز ہو گئی ہے جس سے اس کی شرح 95.53 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24337 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 55 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 25709 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 96.06 لاکھ سے زائد ہوگئی اور اس کی شرح 95.53 فیصد ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 1372 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 3.03 رہ گئی اور اس کی شرح 3.02 فیصد رہی۔ اسی عرصے میں 333 مریضوں کی موت کی سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 145810 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 1649 کورونا کیسزکا اضافہ ہوا، جبکہ 2024 مریض شفایاب ہوئے۔ فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر 63867 ہوگئی ہے، جبکہ لگ بھگ 17.84 لاکھ مریض اس وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ۔19 سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 98 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 48746 ہوچکی ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد میں 1210 کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ 4471 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 61768 ہوچکی ہے۔ 30 ​​مزید مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد 2816 ہوگئی ہے۔ اب تک ریاست میں شفایابی حاصل کرنے کرنے والے مریضوں کی تعداد 6.41 لاکھ ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 210 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 10148 رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید 32 مریضوں نے دم توڑ دیا، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10277 ہوگئی ہے۔ دہلی میں اب تک کورونا کے 5.96 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔


ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 127 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 14516 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12009 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.83 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 4202 رہ گئی۔ ریاست میں ابھی تک 7076 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور8.67 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 348 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 17245 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وبا سے 8196 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.49 لاکھ سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9593 ہوچکی ہے اور اب تک 11983 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.85 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 2750 ہے اور 1836 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3.21 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز کم ہوکر 6590 ہوگئے ہیں اور 1515 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 2.73 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔


ریاست مغربی مغربی بنگال میں جان لیوا کوروناوائرس کے فعال کیسز 17771 ہیں اور 9360 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.09 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 5618 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1.52 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5201 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 11318 ہوگئی ہے اور اب تک 2.16 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3481 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں 16558 فعال کیسز ہیں اور2.47 لاکھ مریض شفایاب جبکہ 3181 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔ ریاست گجرات میں 11940 فعال کیسزہیں اور 4234 مریض ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 2.19 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز کی تعداد 5140 ہو چکی ہے۔ ریاست میں کورونا سے اب تک 1352 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.39 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔


ابھی تک ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کوروناوائرس’کووڈ19‘ سے ریاست ہریانہ میں 2821، راجستھان میں 2617، جموں و کشمیر میں 1841، اتراکھنڈ میں 1413، آسام میں 1017، جھارکھنڈ میں 1010، ہماچل پردیش میں 876، گوا میں 721، پڈوچیری میں 626، تری پورہ میں 380، منی پور میں 337 چنڈی گڑھ میں 308، میگھالیہ میں 134، لداخ میں 124، سکم میں 124، ناگالینڈ میں 73، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 61، اروناچل پردیش میں 55، میزورم میں سات اور دادر نگر حویلی اور دمن ودیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔