کورونا وائرس: ایک ہفتہ کے لئے سعودی عرب کی سرحدیں بند، پرواز معطل

سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے میڈیکل کے داخلی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندی کو مزید ایک ہفتہ کے لئے بڑھایا جاسکتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

قاہرہ: مملکت سعودی عرب نے برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں اپنی ملکی سرحدوں کو ایک ہفتے کے لئے بند کرکے بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے میڈیکل کے داخلی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندی کو مزید ایک ہفتہ کے لئے بڑھایا جاسکتا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق وہ تمام افراد جو یوروپی ممالک کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے بھی سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں کورونا وائرس کی ایک نئی لہر چل رہی ہے، کو دو ہفتوں تک گھر پر آئسو لیشن میں رہنا پڑے گا اور جن لوگوں نے گزشتہ تین مہینوں میں ان ممالک کا دورہ کیا ہے ان کو کورونا ٹسٹ سے گزرنا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر وہاں کی حکومت نے لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے جہاں کورونا وبا زیادہ پھیل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔