برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم ملنے کے بعد یوروپی یونین میں خوف، وزارت صحت کی ایمرجنسی میٹنگ آج

جنوبی برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم ملنے کے بعد یوروپی یونین کے کئی ممالک نے برطانیہ سےآنے والی پروازوں پر روک لگا دی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئی قسم کی شناخت ہونے کے بعدیوروپی یونین میں خوف پھیل گیا ہے اوریوروپی یونین کے کئی ممالک نے برطانیہ سےآنے والی پروازوں پر روک لگا دی ہے۔ادھر دہلی میں اس نئی صورتحال پر غور کرنے کے لئے مرکزی وزارت صحت نے مشترکہ نگرانی گروپ کی ایک ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ ہندوستان میں عالمی صحت تنظیم (ڈبلو ایچ او) کےنمائندہ ڈاکٹرراڈریکو ایچ آفرین بھی اس میٹنگ میں شرکت کر سکتےہیں۔

خبر ہے کہ برطانیہ میں وبا کوتیزی سےپھیلانے کے لئےکورونا وائرس کی یہ نئی قسم ذمہ دار ہے ۔اس تعلق سےبرطانیہ میں وائرس کی نئی قسم کےقابو سے باہر ہونے کا ایلرٹ جاری کیاگیا ہے۔اس ایلرٹ کےبعد ہی یوروپی یونین کے کئی ممالک نےبرطانیہ سےآنےوالی پروازوں پر روک لگا دی ہے۔ادھر برطانیہ نےسخت لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیا ہے۔


جن ممالک نےبرطانیہ سےآنے والی پروازوں پر روک لگائی ہےان کا ماننا ہےکہ اس قدم کا مقصد اپنےیہاں اس نئی قسم کے پھیلاؤ اورآمد کو روکنا ہے۔ اس بیچ جرمنی بھی برطانیہ سےآنےوالی پروازوں کو محدود کرنےپر غور کر رہا ہے۔واضح رہےہالینڈ نے اس سال کےآخر تک تو برطانیہ سےآنے والی پروازوں پرروک لگا دی ہے۔بیلجیم نے بھی برطانیہ سےآنےوالی پروازوں پر روک لگا دی ہے اور برطانیہ سےآنے والی ریل خدمات پر بھی روک لگا دی ہے۔ ادھر اٹلی اور آسٹریانے بھی کہا ہے کہ وہ برطانیہ سے آنے والی پروازوں پرروک لگائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Dec 2020, 9:11 AM
/* */