مودی کل اے ایم یو کے جشن صد سالہ کا افتتاح کریں گے

واضح رہے اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی یونیورسٹی پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

وزیراعظم نریندر مودی 22 دسمبر کو یعنی کل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جشن صد سالہ کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نیشنک‘ اور یونیورسٹی کے چانسلر سیدنا مفضل سیف الدین بھی ہوں گے۔

واضح رہے اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی یونیورسٹی پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔


غور طلب ہے کہ سر سید احمد خان نے 1875ء میں ”محمڈن اینگلو اورینٹل کالج“ کی داغ بیل ڈالی تھی جسے 1920ء میں لیجسلیٹو کونسل آف انڈیا ایکٹ کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا درجہ ملا تھا۔

تقریباً 467 ہیکٹر میں پھیلے اس کے کلیدی کیمپس کے علاوہ علی گڑھ سے باہر اس کے تین دیگر کیمپس بھی ہیں جن میں ایک بہار کے ضلع کشن گنج، دوسرا ملِّیپورم کیرالا اور تیسرا مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔