کورونا وائرس: ملک میں اب تک 143355 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 98.84 لاکھ

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27071 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی 98.84 لاکھ ہوگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں اس جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے مجموعی تعداد تقریباً 94 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے اس کی شرح 3.57 فیصد رہ گئی۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27071 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی 98.84 لاکھ ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 30695 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 93.88 لاکھ ہوگئی اوریہ شرح بڑھ کر 94.98 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد 3960 سے گھٹ کر 3.52 لاکھ رہ گئی۔ ملک میں کورونا سے مزید 336 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 355 ہوگئی، جس سے اموات کی شرح ملک میں اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 5258 مریض شفایاب ہوئے اور 589 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 59588 اور مرنے والوں کی تعداد 2623 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 6.07 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ جان لیوا ا ور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 564 سے بڑھ کر 75202 ہو گئی۔ اسی عرصے کے دوران 70 مریضوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد بڑھ کر 48209 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست بھر میں 17.57 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 588 سے گھٹ کر 16785 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران 33 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10014 ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں 5.80 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی ہے۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 885 سے گھٹ کر 17428 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11944 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.72 لاکھ سے زیادہ مریضوں شفایابی حاصل کی ہے۔ اسی مدت کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 4966 رہ گئے۔ ریاست میں ابھی تک 7057 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک اور 8.63 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال کیسزکی تعداد 362 سے گھٹ کر 19729 رہ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 8072 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک تقریبا 5.37 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10115 ہوگئی ہے اور اب تک 11895 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.76 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست اوڈیشہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2881 ہوگئی ہے اور 1807 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب مریضوں کی تعداد 3.19 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کم ہوکر 7380 رہ گئے اور 1496 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے ریاست بھر میں 2.69 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے فعال کیسز 461 سے گھٹ کر 22573 ہوچکے ہیں اور 9057 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.90 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں فعال کیسزکی تعداد 7076 ہوچکی ہے اور مہلک وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1.48 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5077 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 12837 ہوگئی ہے اور اب تک 2.07 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں جبکہ ریاست میں 3404 مریض اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں فعال کیسز کی تعداد 430 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 19070 ہوگئی ہے اور 2.34 لاکھ مریض شفایاب جبکہ 3097 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ریاست گجرات میں 13298ایکٹیو کیسز ہیں اور 4171 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 2.10 لاکھ سے زیادہ مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹیو کیسز کم ہوکر 5375 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس سے 1321 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.35 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے ریاست ہریانہ میں 2717، راجستھان میں 2542، جموں و کشمیر میں 1799، اتراکھنڈ میں 1355، آسام میں 1002،جھارکھنڈ میں 999، ہماچل پردیش میں 811، گوا میں 706، پڈوچیری میں 619، تری پورہ میں 376، منی پور میں 322،چنڈی گڑھ میں 301، میگھالیہ میں 128، لداخ میں 123، سکم میں 118، ناگالینڈ میں 68، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 61، اروناچل پردیش میں 55 اور دادار نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */