کورونا ویکسین کے حفاظتی انتظامات ’ای وی ایم‘ کی طرح مضبوط ہوں گے: یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ویکسین اسٹوریج کی جگہ کی حفاظت بالکل اسی طرح سے یقینی بنائی جائے گی جس طرح سے انتخابات کے دوران ای وی ایم کی حفاظت کی جاتی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنو: اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ضلع اور ڈویزن کی سطح پر کورونا ویکسین کے اسٹوریج کے لئے کولڈ چین کا انتظام کیا جائے۔ ساتھ ہی محکمہ پولیس کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے ویکسین کی حفاظت کے بھی انتظامات کیے جائیں تاکہ ویکسین کی وقت پر دستیابی یقینی کی جاسکے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ویکسین اسٹوریج کی جگہ کی حفاظت بالکل اسی طرح سے یقینی بنائی جائے گی جس طرح سے انتخابات کے دوران ای وی ایم کی حفاظت کی جاتی ہے۔ انہوں نے ویکسین لگانے کے لئے بڑی تعداد میں ماسٹر ٹرینرس کو تربیت دینے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی اسٹوریج کی گنجائش کو پندرہ دسمبر تک بڑھا کر دو لاکھ 30 ہزار لیٹر کیا جائے۔


اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ریاست میں اس وقت موجود کولڈ چین کی گنجائش 90 ہزار لیٹر ہے جسے اب بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار لیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تیزی سے کارروائی کی جارہی ہے اور گنجائش میں اضافہ کے اس ہدف کو آئندہ پندرہ دسمبر تک حاصل کرلیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔