کورونا اپڈیٹ: 24 گھنٹوں کے دوران 816 افراد ہلاک، 66732 نئے معاملے

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 191 مریض کم ہوئے ہیں، جس سے وبائی مریضوں کی مجموعی تعداد 40019 اور 6394 ہلاکتیں ہوئیں ہیں

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 71 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں تاہم شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلے میں روزانہ بڑھ ر ہے ہیں اور اب تک 61 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 6149535 ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں مزید66732 نئے مریضوں کے رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 7120538 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا وبا سے مزید 816 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 109150 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہونے سے ایکٹیو کیسز میں 5643 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 861853 رہ گئی۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 12.10 فیصد، شفایابی کی شرح 86.36 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.53 فیصد ہے۔


ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 نئے کیسز کے اضافہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 221637 جبکہ 309 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40349 ہوچکی ہے۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 10461 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 1266240 ہوگئی ہے۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 659 عدد کی کمی آئی ہے اور اب اس ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 120289 رہ گئی ہے۔ ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 9966 تک پہنچ چکی ہے اوراب تک 580054 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں کورونا کے 329 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 46295 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 6224 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر اس ریاست میں 703208 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 191 مریض کم ہوئے ہیں، جس سے وبائی مریضوں کی مجموعی تعداد 40019 اور 6394 ہلاکتیں ہوئیں ہیں جبکہ 390566 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 44095 ہوچکی ہے اور 10252 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں 602038 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست کیرالہ میں سرگرم کیسز کی تعداد 96401 ہوگئی ہے اور 1003 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 191798 ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 23602 ہوگئی ہے اور 1022 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 227615 ہوچکی ہے۔


دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 306 عدد مریضوں کمی سے مجموعی تعداد گھٹ کر 21701 رہ گئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 5769 ہوگئی ہے اور اب تک 281869 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے 24514 فعال کیسز ہیں اور 1228 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 187342 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 30236 فعال کیسز ہیں اور 5622 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 258948 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔


ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسزکی تعداد بڑھ کر 9275 اور جان لیوا وبا کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 110865 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3833 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 15177 ہے اور 129019 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے اب تک 2624 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ریاست گجرات میں 15695 فعال کیسز ہیں اور 3566 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ اب تک 132173 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 11044 ایکٹیو کیسزہیں جبکہ 946 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں فی الحال 184541 مریض مہلک وبا سے صحت مند ہوئے ہیں۔


جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے ریاست راجستھان میں 1650، ہریانہ میں 1579، جموں و کشمیر میں 1322، چھتیس گڑھ میں 1253، آسام میں 816، جھارکھنڈ میں 787، اتراکھنڈ میں 747، پڈوچیری میں 563، گوا میں 507، تری پورہ میں 316، ہماچل پردیش میں250، چنڈی گڑھ میں 191، منی پور میں 91، لداخ میں 64، میگھالیہ میں 63، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 55، سکم میں 55، اروناچل پردیش میں 24، ناگالینڈ میں 17 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔