کورونا سے پھر دہشت، تلنگانہ میں ایک ہی کنبہ کے 5 اراکین ہوئے پازیٹو

تلنگانہ میں اتوار کو 12 نئے کووڈ معاملے درج کیے گئے جس کے بعد فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے، طبی افسران نے اتوار کو 24 گھنٹے کی مدت میں 1322 کورونا ٹیسٹ کیے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا کے معاملے ہندوستان میں بڑھ رہے ہیں۔ خصوصاً کیرالہ اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں تو انتظامیہ الرٹ دکھائی دے رہی ہے۔ تلنگانہ میں بھی حالات تشویشناک ہو رہے ہیں۔ دراصل تلنگانہ میں ایک ہی کنبہ کے پانچ اراکین کا کووڈ-19 ٹیسٹ پازیٹو پایا گیا ہے۔ انفیکشن میں حالیہ اچھال کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ ایک ہی کنبہ سے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔

طبی افسران کا کہنا ہے کہ جئے شنکر بھپال پلی ضلع کے گنپورم میں ایک کنبہ کے بزرگ شخص دو دن قبل کووڈ سے متاثر پائے گئے تھے۔ انھیں وارنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ چونکہ کنبہ کے دیگر اراکین میں بھی کووڈ کی علامتیں نظر آئیں تو طبی افسران نے ٹیسٹ کروایا۔ اس سے مجموعی طور پر کنبہ کے 5 اراکین کے کووڈ پازیٹو ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ اب پورے کنبہ کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ میں اتوار کے روز 12 نئے کووڈ معاملے درج کیے گئے جس سے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ طبی افسران نے اتوار کو 24 گھنٹے کی مدت کے دوران 1322 ٹیسٹ کیے۔ حیدر آباد سے پانچ اور رنگاریڈی، سنگاریڈی، وارنگل وغیرہ ضلعوں سے ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔