اڈیشہ کے جگن ناتھ دھام تک پہنچا کورونا، مندر سے جڑے 23 لوگ پازیٹو

اڈیشہ میں بھی کورونا وائرس نے تیزی سے پیر پسارنا شروع کر دیا ہے۔ حالات کی خطرناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پوری واقع جگن ناتھ مندر سے جڑے 23 لوگ کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پورے ملک کے ساتھ اڈیشہ میں بھی کورونا انفیکشن کی دوسری لہر تیز ہو گئی ہے۔ ریاست کے ہر گوشے میں کورونا نے تیزی سے اپنے پیر پسارنے شروع کر دیے ہیں۔ حالات ایسے ہیں کہ پوری واقع جگن ناتھ مندر تک کورونا کی دستک پہنچ گئی ہے۔ مندر کے سات خادموں سمیت جگن ناتھ مندر انتظامیہ سے جڑے 23 لوگ کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی شری دھام کے دروازے عقیدتمندوں کے لیے بند کیے جا سکتے ہیں۔

پوری ضلع ہیلتھ محکمہ کے مطابق ضلع میں منگل کو 53 نئے کورونا مریض ملے، جن میں سے 23 لوگ جگن ناتھ مندر سے منسلک ہیں۔ ملی جانکاری کے مطابق مندر کے سات خادم اور ان کے اہل خانہ کے تین رکن کورونا کی زد میں ہیں۔ اس کے علاوہ مندر کے جوتا اسٹینڈ میں کام کرنے والے آٹھ لوگ، شری مندر انتظامیہ کے تین ملازمین اور شری دھام میں تعینات ایک پولس اہلکار و مالی سمیت 23 لوگ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔


علاوہ ازیں پوری اسٹیشن پر ایک 13 سالہ نابالغ سیاح کے کورونا پازیٹو ہونے کی بھی جانکاری ملی ہے۔ ایسے میں حالات کو دیکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جگن ناتھ دھام مندر میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا کے معاملے ملنے کے بعد انتظامیہ باہری ریاستوں سے آنے والے عقیدتمندوں کے لیے دروازے بند کر سکتا ہے یا پھر سبھی عقیدتمندوں کے لیے بھی مندر بند کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */