بہار میں کورونا نے پھر پکڑی رفتار، گائیڈلائنس کی اڑ رہیں دھجیاں

بتایا جا رہا ہے کہ شادیوں کے موسم میں کورونا گائیڈلائن کی خوب دھجیاں اڑ رہی ہیں، شادی تقاریب میں نہ ماسک کا استعمال ہو رہا ہے اور نہ ہی سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

بہار میں اومیکرون مریض کی بھلے ہی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن کورونا مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اتوار کو ریاست میں 23 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں صرف پٹنہ میں 13 مریض ملے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار پر غور کریں تو گزشتہ 8 دنوں میں 78 کورونا مریض ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کو جہاں ریاست میں 23 لوگوں کو کورونا پازیٹو پایا گیا تھا، ہفتہ کو ریاست میں 15، جمعہ و جمعرات کو 6-6، بدھ کو 14، منگل و پیر کو 4-4 اور اتوار (5 دسمبر) کو 6 مریض ملے تھے۔


بتایا جا رہا ہے کہ شادیوں کے موسم میں کورونا گائیڈلائن کی خوب دھجیاں اڑ رہی ہیں، شادی تقاریب میں نہ ماسک کا استعمال ہو رہا ہے اور نہ ہی سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ اس کا منفی اثر صاف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اتوار کو بہار میں ملے 23 نئے کورونا متاثرین میں پٹنہ میں سب سے زیادہ 13 اور سیتامڑھی میں 3، بیگوسرائے و مظفر پور میں 2-2، دربھنگہ و ویشالی میں 1-1 اور دیگر ریاست سے آئے ایک متاثرہ کی شناخت کی گئی۔ اس درمیان محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کو لے کر سبھی اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔