’ابھی ختم نہیں ہوا ہے کورونا، احتیاط بے حد ضروری‘، مرکزی وزیر صحت نے کیا متنبہ

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے پیر کے روز کہا کہ کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، اور کچھ ریاستوں میں معاملے بڑھنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

منسکھ مانڈویا / تصویر ٹوئٹر
منسکھ مانڈویا / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، اور کچھ ریاستوں میں معاملے بڑھنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ انھوں نے ریاستوں کے وزرائے صحت اور سینئر افسران کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس وقت محتاط رہنا اور کووڈ موافق سلوک (سی اے بی) کو نہیں بھولنا چاہیے۔ مثلاً ماسک پہننا اور انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جسمانی دوری بنائے رکھنا۔ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں (یو ٹی) ٹیکہ کاری ٹریننگ ہر گھر دستک 2.0 مہم کی سمت و رفتار کا تجزیہ کریں گے۔‘‘

ریاستوں کے کچھ اضلاع میں معاملوں کی پازیٹویٹی ریٹ میں اضافہ اور کووڈ-19 ٹیسٹنگ میں کمی پر روشنی ڈالتے ہوئے منڈاویا نے کہا کہ بڑھے ہوئے اور وقت پر ٹیسٹنگ سے کووڈ کے معاملوں کی جلد پہچان ہو سکے گی اور کمیونٹی کے درمیان انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملک میں نئے میوٹینٹ اور ویریئنٹ کی شناخت کرنے کے لیے نگرانی جاری رکھنے اور جینوم سیکوئنسنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی گزارش کی۔


مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ، ٹیکہ کاری اور کووڈ کے مناسب سلوک کے عمل کی پانچ سطحی پالیسی کو جاری رکھنے اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ نگرانی کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ریاستوں کو کووڈ-19 کے لیے ترمیم شدہ نگرانی پالیسی کے لیے ٹرانسپورٹیشن گائیڈلائنس کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی صلاح دی گئی، جو آنے والے بین الاقوامی مسافروں کی نگرانی اور صحت سہولیات، تجربہ گاہوں، کومیٹی وغیرہ کے ذریعہ سے نگرانی پر مرکوز ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔