کورونا اموات کے سلسلے میں غلط اعداد و شمار دے رہی ہے یوگی حکومت: پرینکا گاندھی

رینکا گاندھی نے کہا کہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یوپی کے وزیراعلی کورونا متاثر افراد کے رابطے میں آنے کے بعد بھی ریلیوں میں جا رہے ہیں۔ ان کا دفتر کووڈ سے ہونے والی اموات کے غلط اعداد و شمار دے رہا ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج و جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر کورونا کے خلاف غیر ذمہ داری سے کام کرنے اور کورونا سے ہونے والی اموات کے غلط اعداد و شمار دینے کا الزام لگایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ ’’میڈیا رپورٹوں کے مطابق یوپی کے وزیراعلی کورونا متاثر افراد کے رابطے میں آنے کے بعد بھی ریلیوں میں جا رہے ہیں۔ ان کا دفتر کووڈ سے ہونے والی اموات کے غلط اعداد و شمار دے رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کورونا سے ہونے والی اموات کے سلسلے میں حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ’’خبروں کے مطابق لکھنؤ کے شمشان گھاٹ اور اسپتالوں میں لمبی ویٹنگ ہے۔ لوگوں میں دہشت ہے۔ جن کا کام جواب دہی اور شفافیت کا ہے وہ خود غیر ذمہ دار ثابت ہو رہے ہیں۔ بحران کے وقت رہنماؤں کو سچ اور صحیح برتاؤ کی مثال پیش کرنی چاہیے تاکہ لوگ ان پر بھروسہ کر سکیں۔‘‘


اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ لکھنؤ میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں اور بیکنٹھ دھان شمشان گھاٹ پر ہر روز ایمبولینس کی لائن لگی رہتی ہے ۔ لوگوں کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے ٹوکن لینے پڑ رہے ہیں۔ ریاست میں چھ ہزار نئے کورونا مریض ملے ہیں اور ہر دن 40 لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔