کورونا بحران کے دور میں امید کی کرن ہے یوگا: مودی

پی ایم مودی نے پیر کے روز ساتویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج جب پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے تو یوگا امید کی ایک کرن بنا ہوا ہے۔

نریندر مودی، تصویر آئی اے این ایس
نریندر مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں یوگا پوری دنیا کے لئے امید کی کرن بنا ہوا ہے اور ’یوگا سے تعاون تک‘ کا منتر ایک نئے مستقبل کو راہ دکھائے گا، انسانیت کو مضبوط بنائے گا۔ پی ایم مودی نے پیر کے روز ساتویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ’’آج جب پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے تو یوگا امید کی ایک کرن بنا ہوا ہے۔ بھلے ہی دو سالوں سے دنیا بھر کے ممالک اور ہندوستان میں کوئی بڑی عوامی تقاریب کا انعقاد نہیں ہوا ہو لیکن یوگا ڈے کے تیئں جوش و خروش ذرا بھی کم نہیں ہوا ہے۔

بھگود گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا ’’گیتا میں کہا گیا ہے کہ غموں سے چھٹکارا اور آزادی کو ہی یوگا کہتے ہیں۔ ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنے والی انسانیت کے اس یوگا سفر کو ایسے ہی آگے بڑھانا ہے چاہے کوئی بھی جگہ ہو، کوئی بھی صورتحال ہو، ہر عمر کے لئے ہر ایک کے لئے یوگا کے پاس کوئی نہ کوئی حل ضرور ہے‘۔


انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں یوگا کے تیئں پرتجسس لوگوں کی تعداد بہت بڑھ رہی ہے۔ ملک اور بیرون ملک یوگا اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں یوگا کا بنیادی فلسفہ بنیادی اصول ہے اسے برقرار رکھتے ہوئے یوگا کو لوگوں تک پہنچنا چاہیے، بلا تعطل اور مسلسل پہنچنا چاہیے، یہ کام ضروری ہے۔ اور یہ کام یوگا سے وابستہ لوگوں کو یوگا کے آچاریوں، یوگا مبلغین کو ساتھ مل کر کرنا چاہیے۔ ہمیں خود بھی یوگا کا عہد کرنا ہے، اور سبھی کو بھی اس عہد کے ساتھ جوڑنا ہے۔ ’یوگا سے تعاون تک‘ کا یہ منتر ہمیں ایک نئے مستقبل کی راہ دکھائے گا، انسانیت کو تقویت بخشے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔