کورونا کے معاملوں میں کمی آئی ، اموات کی تعداد میں زبردست کمی

مرکزنے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کر کے کہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کی کورونا سے موت اسپتال کے باہر ہوئی ہے تب بھی اسےکووڈ موت ہی مانا جائے گا ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کورونا کی دوسری لہر اب تیزی کے ساتھ کم ہونے لگی ہے اور اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں اموات کی تعداد میں کمی درج ہو رہی ہے۔گزشتہ ایک ہفتہ میں اموات کی تعداد میں 45 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔ یہ اعداد و شمار 14 جون سے 20 جون کے درمیان کے ہیں۔گزشتہ نو ہفتوں میں یہ پہلی مرتبہ ہواہےجب اموات کی تعداد دو ہزار سے کم رہی ۔

واضح رہے ملک بھر میں کورونا سے ہونےوالی اموات میں مستقل کمی درج ہو رہی ہے لیکن ایک ہفتہ کے دوران اتنی بڑی کمی کی سب سے بڑی وجہ ’بیک لاگ ڈیٹا‘ یعنی پرانا ڈیٹا ہے جو ریاستی حکومتیں اب مرکزی حکومت کو بھیج رہی ہیں ۔اس ہفتہ اموات کے 5151 پرانے ڈیٹا کو جوڑا گیا جبکہ اس سے پچھلے ہفتہ اموات کی تعداد 11875 تھی۔


واضح رہےریاست مہاراشٹر سے پرانی تعداد کی سب سے زیادہ رپورٹنگ ہوئی ہے۔ اس درمیان ہفتہ کو مرکزنے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کر کے کہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کی کورونا سے موت اسپتال کے باہر ہوئی ہے تب بھی اسےکووڈ موت ہی مانا جائے گا ۔اس سےقبل حکومت صرف اسپتال میں دخل کورونا مریضوں کی اموات کےاعداد و شمار پیش کر رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔