کورونا انفیکشن: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36469 نئے معاملے، 488 افراد ہلاک

کورونا سے اب تک 79.46 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 72.01 لاکھ صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس سے صحت مند ہونے والوں کی شرح 90.62 فیصد اور اموات کی شرح 1.50 فیصد ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار سست ہوتی جا رہی ہے اور ایک دن میں سامنے آنے والے معاملے 40 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد مسلسل دوسرے دن 500 سے نیچے رہی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 36470 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 63842 لوگوں نے اس وبا کو مات دی ہے۔ اس سے فعال معاملے 27860 گھٹ کر 625857 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 488 مریضوں کی موت ہونے سے اس سے جان گنوانے والوں کی تعداد 119502 ہوگئی ہے۔

کورونا سے اب تک 79.46 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 72.01 لاکھ صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس سے صحت مند ہونے والوں کی شرح بڑھکر 90.62 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح 7.88 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ موت کی شرح 1.50 فیصد ہے۔ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 6344 کی کمی آنے کے ساتھ ان کی تعداد گھٹ کر 134657 ہوگئی ہے، جبکہ 84 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 43348 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 9905 لوگ صحت مند ہوئے ہیں، جس سے اس وبا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 14.70 سے زیادہ ہوگئی ہے۔


جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 5627 کی کمی ہونے سے اب یہ تعداد 75422 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10947 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 719558 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس عرصے کے دوران زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں 2090 کی کمی کے ساتھ یہ تعداد 28770 ہوگئی۔ ریاست میں ابھی تک 6606 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 773548 افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس عرصے کے دوران کورونا کے 665 زیر علاج مریضوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جس سے 6904 اموات ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 26652 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4.38 لاکھ سے زائد مریض بازیاب ہوچکے ہیں۔ تمل ناڈو میں زیر علاج مریضوں میں 1338 کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد 29268 پر آچکی ہے اور اب تک 10956 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 6.71 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں 93848 زیرعلاج مریض ہیں اور 1352 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اڈیشہ میں زیر علاج مریض 15331 پر برقرار ہیں اور 1259 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سے پاک ہونے والوں کی تعداد 2.66 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔


اس مدت کے دوران دارالحکومت دہلی میں 958 زیر علاج مریض سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد 25786 رہ گئی ہے۔ دہلی میں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 6312 ہوگئی ہے اور اب تک 3.27 لاکھ سے زیادہ مریض انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 17890 زیر علاج مریض ہیں اور 1315 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.13 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 173 سے بڑھ کر 37190 ہوگئی ہے اور 6546 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 3.10 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد بڑھ کر 4219 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1.23 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4125 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں سرگرم کیسوں کی تعداد 10857 ہے اور 1.54 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں جبکہ 2890 افراد اس مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات میں 13716 فعال کیسز ہیں اور 3690 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 1.50 لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں سرگرم معاملوں کی تعداد 9355 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1058 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2.01 لاکھ سے زیادہ افراد بھی انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔


ابھی تک کورونا کی وبا سے راجستھان میں 1863، ہریانہ میں 1737، چھتیس گڑھ میں 1861، جموں و کشمیر میں 1444،اتراکھنڈ میں 1001، آسام میں 908، جھارکھنڈ میں 872، پدوچیری میں 588، گوا میں 582، ہماچل پردیش میں293،تریپورہ میں 344،چنڈی گڑھ میں 222، منی پور میں 144، میگھالیہ میں 81، لداخ میں 71، سکم میں 65، انڈمان اور نکوبار جزیرے میں58،اروناچل پردیش میں 35، ناگالینڈ میں 33 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو۔ موت واقع ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */