پاکستان: مدرسے میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک، 70 زخمی

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیشاور کے ایک مدرسے میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 7 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 70 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں اور زخمیوں میںبچے بھی شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پشاور کے ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ 5 بچے ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔ پشاور خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پشاور پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا، جبکہ دھماکا خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے میں لایا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت مدرسے میں پڑھائی چل رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ یہ اطلاع بچاؤ کاروں نے دی ہے۔ زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام کے مطابق اسپتال میں 5 لاشیں لائی گئی ہیں، ہلاک شدگان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ اسپتال کے ذمہ داران نے 55 زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی بھی تصدیق کی ہے جن میں سے 40 بچے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔


وہیں ایس پی وقاراحمد نے بتایا کہ نماز کے بعد مسجد میں درس قرآن کا اہتمام کیا گیا تھا، مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، کے پی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف لمبی جنگ لڑی ہے۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے اطراف لگے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی موجود تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

یاد رہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کر رہی ہے، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔


نیکٹا کا کہنا تھا کہ اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور کے پی میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔ خیال رہے دو روز قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شالکوٹ تھانے کی حدود میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے تھے، دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

(یو این آئی و ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */