کورونا: دہلی میں عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کے انعقاد پر پابندی عائد

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کو اپنے گھروں میں گنیش چترتھی کا تہوار منانے کی ترغیب دی جائے گی۔

گنیش، تصویر آئی اے این ایس
گنیش، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے بدھ کو قومی راجدھانی میں کووڈ- 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی ڈی ایم اے نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ’’گنیش چترتھی مہوتسو اس ماہ منایا جائے گا۔ کووڈ۔ 19 کے تناظر میں موجودہ پابندیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات منعقد نہ ہونے دیں۔ لوگ اپنے گھروں میں مورتی نصب کر سکتے ہیں۔‘‘

ڈی ڈی اے ایم نے دہلی کے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ کمشنر آف پولیس اور متعلقہ افسران کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ گنیش کی کوئی بھی مورتی خیموں، پنڈالوں یا عوامی مقامات پر نصب نہیں کی جائے گی۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کو اپنے گھروں میں گنیش چترتھی کا تہوار منانے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی مذہبی یا عوامی مقامات پر کوئی بھیڑ جمع نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔