ہندوستان میں بے قابو ہو رہا کورونا، گزشتہ 24 گھنٹے میں 279 افراد کی موت

گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک بار پھر ہندوستان میں تقریباً 10 ہزار نئے کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس وبا کا خطرہ کم ہونے کی جگہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے تقریباً 10 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح روزانہ بڑی تعداد میں کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آنے سے لوگوں میں ایک دہشت کا عالم ہے۔ چونکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے، اس لیے انفیکشن کے معاملے میں اضافہ فکر کا سبب بن رہا ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح کی طرف سے آج صبح جو کورونا انفیکشن کے تازہ اعداد و شمار پیش کیے گئے اس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 9985 کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد پونے تین لاکھ سے زائد ہو گئی۔ اس دوران اس وبا کی وجہ سے 279 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی وزارت نے دی۔ ان ہلاکتوں کے بعد کورونا انفیکشن سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 7745 ہو گئی ہے۔


تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 276583 ہو گئی ہے۔ ملک میں فی الوقت کورونا وائرس کے 133632 کیسز ہیں جبکہ 135206 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاستوں کی صورت حال کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ ریاست مہاراشٹر ہندوستان میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2259 نئے کیسز درج کیے گئے اور 120 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ مہاراشٹر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 90787 ہو گئی ہے اور اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3289 پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1663 افراد اس وبا سے روبہ صحت ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42638 ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔