پریشان کیا کورونا وبا نے، لیکن کیجریوال کو فکر ڈینگو کی!

دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے '10 ہفتہ، 10 بجے، 10 منٹ، ہر اتوار ڈینگو پر وار' مہم شروع کی ہے اور 20 ستمبر کو اس مہم کا تیسرا ہفتہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

اس وقت کورونا انفیکشن نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے، لیکن اس ماحول میں دہلی حکومت ڈینگو کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ حیرانی اس بات پر ہے کہ دہلی میں کورونا انفیکشن والے مریضوں کی تعداد جو پہلے دن بہ دن کم ہو رہی تھی، ایک بار پھر تیزی کے ساتھ بڑھنے لگی ہے اور اس طرف خاص توجہ دینے کی جگہ وزیر اعلیٰ کیجریوال ڈینگو کی فکر کر رہے ہیں۔

دراصل دہلی حکومت نے '10 ہفتہ، 10 بجے، 10 منٹ، ہر اتوار ڈینگو پر وار' مہم شروع کی ہے اور 20 ستمبر کو اس مہم کے تیسرے ہفتے میں حکومت نے دہلی کے لوگوں سے اپنے 10 دوستوں اور رشتہ داروں کو اس مہم میں شامل ہونے اور ڈینگو سے بچاؤ کے اقدامات پر مشورہ دینے کی اپیل کی ہے۔


اروند کجریوال نے گزشتہ 6 ستمبر (اتوار) کی صبح 10 بجے اپنی رہائش گاہ پر 10 منٹ تک مچھروں کے پنپنے سے روکنے کے لئے جمع صاف پانی کی جانچ کر صاف صفائی کرکے اس مہم کا آغاز کیا تھا۔انھوں نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹ اس مہم کے تعلق سے ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں لکھا تھا "آج ڈینگو کے خلاف مہم کے دوسرے اتوار کو، میں نے پھر اپنے گھر کا معائنہ کیا اور جمع پانی کو تبدیل کردیا۔ اس میں صرف 10 منٹ لگے، آپ اپنا گھر بھی چیک کریں۔ ڈینگو ہارے گا اور دہلی ایک بار پھر جیت جائے گی۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔