کورونا بحران: اجمیر میں آج سے تین دن تک بند رہیں گی دکانیں

ضلع انتظامیہ نے آج سے ہی شہر کی سبزی منڈیوں کو بھی بند کروا دیا ہے اس لئے سبزی منڈیوں میں سناٹا پھیل گیا۔ اس دوران ہاتھ ٹھیلوں، ٹیمپو کے ذریعے گھوم گھوم کر سبزی کی فروخت کی جا سکے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں کورونا وائرس کی چین توڑنے کے لیے گزشتہ روز سے نافذ ہونے والے وبا ’ریڈ الرٹ عوامی ڈسپلن 15 روزہ‘ کے تحت اجمیر کے دو بازاروں کے تاجروں نے تین دن تک اپنی دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجمیر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر (شہر) گجیندر سنگھ راٹھوڑ نے آج کلیلکٹر پرکشا راج پروہت کی پہل پر تجارتی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کی اور کورونا سے بچاؤ کے لیے دکانوں پر بھیڑ نہ آئے اس حوالے سے بات کی۔ جس پر اجمیر کے اہم کرانے کے بازار قیصر گنج اور پڑاؤ بازاروں کے تاجروں نے پہل کرتے ہوئے اس بابت مذاکرہ کیا۔ جس پر اجمیر کے سربراہ کرانے کے بازار قیصر گنج اور پڑاؤ بازاروں کے تاجروں نے پہل کرتے ہوئے تین سے پانچ مئی تک رضاکارانہ بند کی تجویز انتظامیہ کو دی، جسے ضلع انتظامیہ نے قبول کرتے ہوئے ان کی تجویز سے متفق ہوئی۔

فریقین میں قائم اتفاق رائے کے مطابق تاجر رضاکارانہ بند کے دوران ان تین دنوں میں محض ہوم ڈلیوری کا کام کریں گے تاکہ بازاروں میں بھیڑ نہ ہو اور عوام کی سیکورٹی بھی رکھی جا سکے۔ ہوم ڈلیوری کے لیے انتظامیہ دکاندار کے ڈلیوری بوائے کو کرفیو پاس بھی جاری کرے گی۔ اس اتفاق رائے کے بعد انتظامیہ کو کورونا وائرس کی چین ٹوٹنے کی امید ہے۔ اسی سلسلے میں انتظامیہ نے آج سے ہی شہر کی سبزی منڈیوں کو بھی بند کروا دیا ہے اس لئے سبزی منڈیوں میں سناٹا پھیل گیا۔ اس دوران ہاتھ ٹھیلوں، ٹیمپو کے ذریعے گھوم گھوم کر سبزی کی فروخت کی جا سکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔