کورونا بحران: ہندوستان کو 32 ممالک سے امدادی اشیاء موصول

جرمنی، امریکہ، فرانس، اسرائیل نے ہندوستان کو آکسیجن جنریٹر دیے ہیں۔ فرانس نے ہندوستان کو اسپتال میں آکسیجن کا پروڈکشن کرنے والے آٹھ جدید پلانٹ بھی دیے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وبا سے مقابلے کے لیے اب تک 32 ملکوں سے امدادی اشیاء موصول ہوئی ہیں جن میں 17 آکسیجن جنریٹر، 6771 آکسیجن کنسنٹریٹر، 9435 سلنڈر اور 4458 وینٹی لیٹر، معاون آلات اور تقریباً تین لاکھ 97 ہزار ریمیڈیسیور انجکشن شامل ہیں۔

حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ، ماریشس، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، رومانیہ، امریکہ، تھائی لینڈ، جرمنی، فرانس، بلجیم، اٹلی، آسٹریلیا، بحرین، کویت، قطر، عمان، بنگلہ دیش، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈ، پولینڈ، ڈنمارک، اسرائیل، آسٹریا، جمہوریہ چیک، کینیڈا، جاپان، اسپین، جنوبی کوریا، لکزمبرگ وغیرہ سے امدادی اشیاء آئی ہیں۔ روس سے سب بڑی مقدار میں اسپوتنک-5 ویکسین بھی موصول ہوئی ہے جو منظوری کے عمل میں ہے۔


یہ اشیاء 27 اپریل سے جمعرات 13 مئی کی دوپہر دو بجے تک موصول ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ سعودی عرب، فرانس، اسرائیل وغیرہ سے تقریباً 300 ٹن لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن آیا ہے۔ موصولہ آکسیجن کنسنٹریٹرس میں 346 کنسنٹریٹرس ہندوستانی فضائیہ نے اسرائیل سے خریدے ہیں۔ ان کے علاوہ اسپین نے 260 ایمبولینس ڈیوائس دیے ہیں۔

جرمنی، امریکہ، فرانس، اسرائیل نے ہندوستان کو آکسیجن جنریٹر دیے ہیں۔ فرانس نے ہندوستان کو اسپتال میں آکسیجن کا پروڈکشن کرنے والے آٹھ جدید پلانٹ دیے ہیں۔ تمام نووایئر پریمیم آر ایکس 400 ہاسپٹل لیول آکسیجن جنریٹر 250 بیڈ کو سال بھر آکسیجن دے سکتے ہیں۔ یہ آکسیجن جنریٹر آٹھ اسپتالوں کو 10 سال سے زیادہ وقت تک آکسیجن دینے میں اہل ہے۔ حکومت نے ترجیح اور ضرورت کی بنیاد پر ان آٹھ اسپتالوں کو پہلے سے نشان زد کر لیا ہے جہاں یہ پلانٹ لگائے جائیں گے۔ ان میں سے دہلی کے چار اسپتال، سنجے گاندھی اسپتال، امبیڈکر اسپتال اور اندرپرستھ اپولو اسپتال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ہریانہ اور تلنگانہ کے اسپتال ہیں۔ اس سے کئی اہم مقامات پر آکسیجن سپلائی کے حوالے سے راحت مل سکے گی۔


ذرائع کے مطابق حکومت آکسیجن پروڈکشن پلانٹ، کنسنٹریٹر، آکسیجن سلینڈر، کرایوجینک ٹینکر سمیت لکوڈ آکسیجن حاصل کرنے پر فوکس کر رہی ہے۔ میڈیکل سپلائی براہ راست خرید کر اور دیگر ذرائع سے لائی جا رہی ہے۔ ہندوستان میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے خطرناک شکل اختیار کر لینے کے بعد عالمی برادری نے دست تعاون دراز کیا ہے۔ امریکہ، روس، جاپان، فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت 40 سے زائد ملکوں نے ہندوستان کی مدد کے لیے میڈیکل سامان اور آکسیجن سے متعلق آلات دینے کی پیش کش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں سے 500 سے زائد آکسیجن پلانٹ، ہزاروں آکسیجن کنسنٹریٹر اور سلینڈر ملنے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔