اتر پردیش: اب لکھنؤ یونیورسٹی کے 50 طلبا ہوئے کورونا پازیٹو، امتحان ملتوی

32 حبیب اللہ بوائز ہاسٹل سے، 10 محمود آباد بوائز ہاسٹل سے، اور 8 لال بہادر شاستری بوائز ہاسٹل سے تعلق رکھتے ہیں، نویدیتا گرلس ہاسٹل میں رہنے والی ایک ایم ایس سی طالبہ بھی کورونا پازیٹو پائی گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ یونیورسٹی نے جمعہ سے ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا کیونکہ یونیورسٹی کے 50 طلبا کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔ 50 طلبا میں سے 32 حبیب اللہ بوائز ہاسٹل سے، 10 محمود آباد بوائز ہاسٹل سے، اور 8 لال بہادر شاستری بوائز ہاسٹل سے تعلق رکھتے ہیں، نویدیتا گرلس ہاسٹل میں رہنے والی ایک ایم ایس سی طالبہ بھی کورونا پازیٹو پائی گئی ہے۔ بعد میں وہ اپنے سرپرستوں کے ساتھ ہاسٹل سے چلی گئی۔ ہاسٹل کے بقیہ طلبا کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے۔ احاطہ میں کورونا قہر کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی ایسو سی ایٹیڈ کالج ٹیچرس ایسو سی ایشن نے بھی معاملوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے امتحانات کو بائیکاٹ کرنے کہا ہے۔

لکھنؤ یونیورسٹی کے ترجمان درگیش شریواستو نے کہا کہ یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کر دی ہے۔ 15 سے 31 جنوری کے درمیان سبھی امتحانات کے لیے پھر سے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس درمیان طلبا نے الزام عائد کیا ہے کہ احاطہ میں کووڈ معاملوں میں اضافہ کے پیچھے یونیورسٹی انتظامیہ کی لاپروائی ہے۔


بہرحال، لکھنؤ یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہم سبھی متاثرہ طلبا کو ہاسٹل میں ہی کوارنٹائن کریں گے۔ انھیں ڈسپوزل میں کھانا دیا جائے گا، جب کہ جو لوگ گھر جانا چاہتے ہیں انھیں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ اگر ان کے سرپرست انھیں لینے آئیں گے اور ان کی حالت سنگین نہیں ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’ہم اتراکھنڈ یا دور دراز کے مقامات کے طلبا کو ایسے حالات میں سفر کرنے کی اجازت دینے کا جوکھم نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ وہ نہ صرف طالب علم ہیں بلکہ ہمارے بچے بھی ہیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔‘‘

اس سے قبل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی کیمپس میں کووڈ کے معاملے سامنے آنے کے بعد امتحان کو ٹالنے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔